۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

حوزہ/ اسلام دشمن طاقتوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے چھپ کر دہشتگردانہ حملے کرکے مکتب اہل بیت علیہم السلام اور راہِ کربلا کے پیرو کاروں کے عزائم اور اسلامی نظام و انقلاب کو کمزور کردیں گے تو یہ ان کا کھلا ہوا ذہنی دیوانہ پن اور شیطانی وسوسہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان نے شیراز میں حضرت احمد ابن موسی کاظم علیہ السلام المعروف بہ شاہچراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

اظھار مذمت و تعزیت

امن کی بستی میں دہشت کا ننگا ناچ

کیا کوئی سوچ بھی سکتا ہے ایران جیسے پر امن ملک میں روز روشن خون کی ہولی کھیلی جائے گی۔؟لیکن افسوس ایسا ہوا ہے جس نے بھی یہ دردناک خبر سنی اسکا دل دکھا اور آنکھ آنسووں سے نم ہوگئی۔انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ اسلامی جمہوری ایران کے شہر شیراز میں واقع فرزند حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے حرمِ مبارک آستانہ شاہ چراغ میں بروزِ بدھ 26 اکتوبر 2022ء شام 5:45 بجے نماز مغربین کے وقت وہابی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی طرف سےجاں سوز دہشتگردانہ حملہ ہوا،جس میں کم سے کم ابتدائی خبروں کے مطابق 15 زائرین کی شہادت واقع ہوئی ہے اور 45 سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

اس انسانیت سوز بزدلانہ حملہ کی تمام اراکین مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسلام دشمن طاقتوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے چھپ کر دہشتگردانہ حملے کرکے مکتب اہل بیت علیہم السلام اور راہِ کربلا کے پیرو کاروں کے عزائم اور اسلامی نظام و انقلاب کو کمزور کردیں گے تو یہ ان کا کھلا ہوا ذہنی دیوانہ پن اور شیطانی وسوسہ ہے۔

ہم ان مختصر الفاظ کے ساتھ امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف ،مراجع عظام، بالخصوص آیت الله العظمی سید علی خامنہ اي دامت برکاتہ و آیت الله العظمی سید علی سیستانی دامت برکاتہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام بالخصوص متاثرین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لئے جنت میں بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا کرتے ہیں،نیز شہداء اور مجروحین کے غمزدہ اہل خانودہ کے ساتھ اظہار ہمدری کرتے ہیں۔

فقط والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تاریخ:۲۷؍اکتوبر ۲۰۲۲ء

منجانب : مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ)ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .